اٹلی:برگامو ایئرپورٹ پر ایک شخص طیارے کے انجن میں گر کر ہلاک
روم (اے ایف پی)شمالی اٹلی کے برگامو ایئرپورٹ پر ایک شخص طیارے کے انجن میں گرنے سے ہلاک ہو گیا۔ انتظامیہ کے مطابق وہ شخص نہ تو مسافر تھا اور نہ ہی عملے کا رکن لیکن وہ ایئرپورٹ کے رن وے پر داخل ہو گیا۔۔۔
سکیورٹی اہلکار روکنے میں ناکام رہے ۔ ملزم ایمرجنسی ایگزٹ سے رن وے پر دوڑ لگا کر طیارے کی جانب بڑھا جو سپین کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔سپین کی ایئر لائن وولوٹیا نے کہا طیارے میں سوار 154 مسافر اور عملہ کے چھ افراد محفوظ ہیں، واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر پروازیں کچھ دیر کیلئے معطل رہیں مگر دوپہر تک بحال کر دی گئیں۔