راجستھان میں بھارتی ایئرفورس کا طیارہ گرکرتباہ ،2پائلٹ ہلاک
جے پور (مانیٹرنگ ڈیسک )انڈین فضائیہ کا ایک جیگوار لڑاکا طیارہریاست راجستھان کے ضلع چورو میں گر کر تباہ ہو گیا ۔۔
اوردونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ۔انڈین ایئرفورس نے اپنے بیان میں کہاہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ ایک ٹو سیٹر جنگی جہاز تھا ۔واضح رہے یہ گزشتہ چھ مہینے میں جیگوار طیارہ گرنے کا تیسرا واقعہ ہے ۔ 7 اپریل کو ایک ٹو سیٹر جیگوار گجرات کے علاقے جام نگر کے میدان میں گر کر تباہ ہوا تھااور ایک پائلٹ کی جان گئی ،2 مارچ کو ایک جیگوار طیارہ ہریانہ کے امبالہ فضائی اڈے سے پرواز کرنے کے کچھ ہی دیر بعد پنچکولاکے علاقے میں گر کر تباہ ہوا تھا۔جیگوار طیارے فرانس اور برطانیہ مشترکہ طور پر تیار کرتے ہیں ،اس وقت انڈین ایئر فورس کے پاس 120 جیگوار طیارے ہیں ۔