تیل کی عالمی طلب 2050 تک بڑھتی رہے گی،فوسل فیولز سے فوری چھٹکارا ’خیالی پلاؤ‘ :اوپیک
پیرس (اے ایف پی)اوپیک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا تیل کی عالمی طلب 2050 تک بڑھتی رہے گی۔۔
، اور فوسل فیولز سے فوری نجات کی کوششوں کو خیالی پلاؤ قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق 2024 میں تیل کی یومیہ طلب 103.7 ملین بیرل تھی جو 2050 تک بڑھ کر 123 ملین بیرل روزانہ ہو جائے گی - یعنی 18.6 فیصد اضافہ متوقع ہے ۔اوپیک کے سیکرٹری جنرل ہیثم الغیص نے کہا کہ یہ اضافہ اقتصادی ترقی، آبادی میں اضافہ، شہری آبادی کے پھیلاؤ، اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس جیسے توانائی خور شعبوں کی وجہ سے ہوگا۔اوپیک کا یہ موقف انٹرنیشنل انرجی ایجنسی سے متصادم ہے ، جس کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ اور توانائی کے متبادل ذرائع کے استعمال کے باعث 2030 کے بعد تیل کی عالمی طلب میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔