فرانسیسی خاتون اول کو مرد کہنے والی دو خواتین کی سزا کالعدم

فرانسیسی خاتون اول کو مرد کہنے  والی دو خواتین کی سزا کالعدم

پیرس (اے ایف پی)فرانس کی ایک اپیل عدالت نے جمعرات کو دو خواتین کے خلاف ہتکِ عزت کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔۔

، جن پر فرانس کی خاتونِ اول بریژٹ ماکرون کے خلاف جھوٹے دعوے پھیلانے کا الزام تھا کہ وہ ماضی میں مرد تھیں۔ یہ دعوے سوشل  میڈیا کے ذریعے امریکا تک پہنچے ۔بریژٹ ماکرون کی صنفی شناخت سے متعلق یہ جھوٹی معلومات کئی برسوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ انہیں صدر ایمانویل ماکرون سے 24 سال کی عمر کے فرق کی وجہ سے بھی تنقید کا سامنا رہا ہے ۔72 سالہ خاتونِ اول، جن کا پیدائشی نام ٹروگنیو ہے ، کا ایک بھائی ہے جس کا نام ژاں-میشل ہے ۔بریژٹ ماکرون نے ان دو خواتین کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا، جنہوں نے دسمبر 2021 میں ایک یوٹیوب ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ کبھی "ژاں-میشل"نامی مرد تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں