سعودی عرب میں غیرملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت
ریاض(دنیا مانیٹرنگ)سعودی کابینہ نے نئے قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت اب غیر ملکی افراد بھی مملکت میں جائیداد خرید سکیں گے ۔۔
سعودی اخبار کے مطابق نیا قانون جنوری 2026 سے لاگو ہوگا ، سعودی وزیر بلدیات و ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ غیرسعودیوں کے لیے جائیداد کی خریداری کے قانون کی منظوری ملک کے اقتصادی و سماجی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص شرائط و ضوابط کے تحت دی گئی ہے ۔نئے قانون کے تحت غیر ملکی افراد ریاض اور جدہ میں جائیداد خرید سکیں گے جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جائیداد کی خریداری کے لیے اضافی شرائط عائدہوں گی، جنرل اتھارٹی ایسی جگہوں کی نشاندہی کرے گی جہاں غیر ملکی جائیداد خریدسکیں گے ۔