امریکا غلطیوں کا ازالہ کرے تو مذاکرات شروع ہوسکتے :ایران

امریکا غلطیوں کا ازالہ کرے تو  مذاکرات شروع ہوسکتے :ایران

یروشلم(دنیا مانیٹرنگ)ایرانی وزیرخارجہ نے کہا امریکا غلطیوں کا ازالہ کرے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں۔

 فرانسیسی اخبار کو انٹرویو میں عباس عراقچی کا کہنا تھا امریکا کے ساتھ وقار اور باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات شروع کرنے کیلئے آمادہ ہیں لیکن اس کے لیے سب سے پہلے امریکا کو اپنا رویہ تبدیل کر کے مذاکرات کے دوران ایران پر مزید حملے نہ کرنے کی ضمانت دینا ہوگی۔ان کا کہنا تھا امریکا کے حالیہ حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ، جوہری تنصیبات پر نقصان کے تخمینے کے بعد معاوضہ طلب کرنے کا حق حاصل ہے ۔یہ سمجھنا کہ پرامن جوہری منصوبے ترک کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے ، درحقیقت ایک سنگین غلط فہمی ہے ۔ ایران نے ہمیشہ وقار، باہمی احترام کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا ، اس وقت بھی بعض دوست ممالک یا ثالثوں کے ذریعے ایک سفارتی ہاٹ لائن قائم کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں