ایمرجنسی ویکسینیشن کے باعث وبائی امراض سے اموات میں 60 فیصد کمی

ایمرجنسی ویکسینیشن کے باعث وبائی امراض سے اموات میں 60 فیصد کمی

جنیوا (اے ایف پی)تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 25 برسوں میں ایمرجنسی ویکسینیشن نے ہیضہ، ایبولا، خسرہ، میننجائٹس اور ییلو فیور جیسے امراض سے اموات میں تقریباً 60 فیصد کمی کی ہے ۔

 آسٹریلوی ادارے برنیٹ انسٹیٹیوٹ کی تحقیق کے مطابق ویکسین مہم سے لاکھوں جانیں بچیں اور تقریباً 32 ارب ڈالر کا معاشی فائدہ ہوا۔ صرف ییلو فیور میں اموات 99 فیصد اور ایبولا میں 76 فیصد تک کم ہوئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں