ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری، سکیورٹی اداروں کی ناکامی ناقابل معافی قرار

ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقاتی  رپورٹ جاری، سکیورٹی اداروں کی  ناکامی ناقابل معافی قرار

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ پر ایک سال قبل ہونے والے قاتلانہ حملے کی کانگریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں سکیورٹی کی شدید ناکامیوں کو ناقابلِ معافی قرار دیا گیا ہے اور مو ثر احتساب کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

واضح رہے 13 جولائی 2024 کو پینسلوانیا میں انتخابی جلسے کے دوران ٹرمپ گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے ، ایک شہری ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے تھے ۔ حملہ آور 20 سالہ تھامس کروکس سکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے مارا گیا تھا۔سینیٹ ہوم لینڈ سکیورٹی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خفیہ ایجنسی نے قابل اعتماد اطلاعات پر عمل نہیں کیا، مقامی اداروں سے تعاون میں ناکامی ہوئی، اور واضح ہدایات کا فقدان تھا۔کمیٹی کے چیئرمین رینڈ پال کے مطابق اتنی بڑی ناکامی کے باوجود کسی کو برطرف نہیں کیا گیا۔ یہ سکیورٹی کی مکمل ناکامی تھی، جسے دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے سخت اصلاحات ضروری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں