لندن :چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
لندن (اے ایف پی)لندن کے مشرقی علاقے ساؤتھ اینڈ آن سی میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
واقعہ اتوار کی شام پیش آیا جس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور سیاہ دھوئیں کے بادل فضا میں بلند ہو گئے ۔ایسکس پولیس کے مطابق واقعہ سہ پہر 4 بجے سے کچھ دیر پہلے پیش آیا، لندن ساؤتھ اینڈ آن سی ایئرپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ یہ ایک سنگین حادثہ تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ پرواز کے فوری بعد گر کر تباہ ہوا۔ رات گئے تک ہلاکتوں کی اطلاع نہیں مل سکی ۔