دبئی :منشیات اور انسانی سمگلنگ کے 3ملزم بیلجیئم کے حوالے

دبئی :منشیات اور انسانی سمگلنگ  کے 3ملزم بیلجیئم کے حوالے

دبئی (اے ایف پی)دبئی پولیس نے منشیات، انسانی سمگلنگ اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تین ملزموں کو بیلجیئم کے حوالے کر دیا ۔

 سرکاری اعلامیے کے مطابق ان افراد پر سرحد پار منظم جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات تھے ۔ملزموں میں بیلجیئم کے منشیات سمگلر عثمان البالوطی، میتھیاس آکیازیلی اور جارجی فیس شامل ہیں۔ تینوں کو انٹرپول کے ریڈ نوٹس کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔واضح رہے 2021 میں بیلجیئم اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ طے پایا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں