شام :بندرگاہ طرطوس کی ترقی کیلئے اماراتی کمپنی سے 80کروڑ ڈالر کا معاہدہ
دمشق (اے ایف پی ) شام نے متحدہ عرب امارات کی کمپنی ڈی پی ورلڈ کے ساتھ 80کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت بندرگاہ طرطوس کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
صدر احمد الشرع کی موجودگی میں جنرل اتھارٹی فار لینڈ اینڈ سی پورٹس اور ڈی پی ورلڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔ڈی پی ورلڈ کے سی ای او سلطان نے کہا کہ شام کی معیشت میں نمایاں مواقع موجود ہیں ،بندرگاہ طرطوس شامی صنعتوں کی برآمدات کیلئے مرکزی کردار ادا کر سکتی ہے ۔