چین بھارت وزرائے خارجہ ملاقات اعتماد سازی ، تعاون پر زور

چین بھارت وزرائے خارجہ ملاقات   اعتماد سازی ، تعاون پر زور

بیجنگ (اے ایف پی)چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد، امن اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

 چینی میڈیا کے مطابق وانگ نے کہا چین اور بھارت کو دوستی اور اچھی ہمسائیگی کی راہ پر گامزن رہ کر مشترکہ ترقی کیلئے باہمی احترام کو فروغ دینا چاہیے ۔واضح رہے دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات 2020 میں سرحدی جھڑپ کے بعد کشیدہ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کا حصہ ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں