ملائشیا :امریکی ساختہ اے آئی چپس کی برآمدات پر پابندی
کوالالمپور (اے ایف پی)ملائشیا نے اعلان کیا ہے کہ امریکی ساختہ ہائی پرفارمنس اے آئی چپس کی برآمدات ، ٹرانزٹ پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
ملائشیا کی وزارت سرمایہ کاری کے مطابق یہ فیصلہ چین جیسے ممالک تک حساس ٹیکنالوجی کی منتقلی روکنے کیلئے کیا گیا ۔ اب یہ اشیا سٹراٹیجک تجارتی اجازت نامے کے تحت آئیں گی۔ واضح رہے واشنگٹن نے چینی کمپنیز تک امریکی اے آئی چپس کی ممکنہ غیر قانونی ترسیل پر تشویش ظاہر کی تھی۔