ایئر انڈیا حادثہ:بوئنگ طیاروں کے فیول سوئچز کی جانچ کا حکم

ایئر انڈیا حادثہ:بوئنگ طیاروں کے فیول سوئچز کی جانچ کا حکم

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارت نے ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کے بعد بوئنگ طیاروں کے فیول سوئچز کی جانچ کا حکم دیدیا ۔بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے تمام ایئرلائنز کو ہدایت دی ہے۔۔۔

 کہ وہ بوئنگ 787 اور 737 سمیت دیگر ماڈلز کے فیول کنٹرول سوئچز کا تفصیلی معائنہ کریں۔یہ اقدام ایئر انڈیا کے بوئنگ طیارے کے حادثے کے بعد کیا گیا، جس میں 260 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق فیول سوئچز خودبخود ’رن ‘سے ’کٹ آف‘ہو گئے تھے ۔یہ فیصلہ امریکی ایف اے اے کی سیفٹی ہدایت کے بعد کیا گیا، جس میں سوئچز کی لاکنگ فیچرز کی جانچ کا کہا گیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں