یوکرین سے خفیہ معلومات دینے والے امریکی شہری کو پیوٹن نے روسی شہریت دیدی
ماسکو (اے ایف پی، رائٹرز) یوکرین کے اندر سے خفیہ معلومات فراہم کرنے پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی شہری ڈینیئل مارٹنڈیل کو روسی شہریت دے دی۔
انہیں باضابطہ طور پر روسی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا۔سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریب میں ڈونیسک کے ماسکو نواز رہنما ڈینس پوشلن نے مارٹنڈیل کی روس کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفاداری کو قابلِ تحسین قرار دیا۔