ٹیسلا نے بھارت میں پہلا شو روم ممبئی میں کھول دیا

 ٹیسلا نے بھارت میں پہلا  شو روم ممبئی میں کھول دیا

ممبئی (اے ایف پی) امریکی الیکٹرک گاڑی ساز کمپنی ٹیسلا نے منگل کو بھارت میں اپنا پہلا شو روم ممبئی میں کھول دیا۔

 افتتاح مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کیا۔ٹیسلا کئی برسوں سے بھارت میں داخلے کی خواہاں تھی لیکن بلند درآمدی محصولات رکاوٹ بنے رہے ۔ کمپنی نے تاحال بھارت میں گاڑیوں کی مقامی پیداوار کا اعلان نہیں کیا، تاہم اگست کے آخر سے چین سے درآمد شدہ گاڑیاں فروخت کی جائیں گی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں