پوپ لیو چہار دہم کو روزانہ 100 کلوگرام خطوط موصول

 پوپ لیو چہار دہم کو روزانہ 100 کلوگرام خطوط موصول

فیومیچینو(اے ایف پی)کیتھولک چرچ کے نئے امریکی پوپ، لیو چہار دہم کو روزانہ دنیا بھر سے اوسطاً 100 کلوگرام خطوط موصول ہو رہے ہیں ۔۔

، جنہیں اٹلی کے ڈاک خانے  کی طرف سے باقاعدہ طریقے سے ترتیب دیا جاتا ہے ۔یہ خطوط مختلف زبانوں، تحریری انداز اور ملکوں سے آتے ہیں۔ بچوں کے ہاتھ سے لکھے ہوئے کارڈ، دل کے نشانوں سے سجے لفافے ، رنگ برنگے سٹامپ اور جذباتی پیغامات سب کچھ شامل ہوتا ہے ۔خطوط میں اکثر لوگ پوپ سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہیں، خاص طور پر بیماروں یا قریبی رشتہ داروں کے لیے ۔ کچھ لوگ تحفے بھی بھیجتے ہیں، جیسا کہ ایک بار ایک ٹیڈی بیئر بھی بھیجا گیا۔خطوط روزانہ روم کے فیومیچینو ایئرپورٹ کے قریب ایک بڑے ہال میں ترتیب دئیے جاتے ہیں اور پھر ویٹی کن سٹی پہنچا دئیے جاتے ہیں،اگر پتہ واضح نہ ہو تو ہاتھ سے چھانٹی کی جاتی ہے ۔ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز سکوائر میں موجود ڈاک دفتر پر لوگ براہِ راست بھی خط چھوڑ سکتے ہیں ،اس کے لیے ڈاک ٹکٹ کی بھی ضرورت نہیں۔خط لکھنے والے اگر اپنا پتہ درج کریں، تو انہیں جواب بھی مل سکتا ہے ، بعض اوقات پوپ خود بھی ذاتی طور پر جواب لکھتے ہیں، جیسا کہ ان کے پیش رو پوپ فرانسس کیا کرتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں