کینیڈا :چھوٹا طیارہ ہائی جیک پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

کینیڈا :چھوٹا طیارہ ہائی جیک پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

اوٹاوہ (مانیٹرنگ ڈیسک )کینیڈا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہونے والے وینکوور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی۔۔

  فضائی حدود میں اُس وقت ہنگامی صورتِ حال پیدا ہوگئی جب ایک چھوٹا طیارہ اچانک فضا میں چکر کاٹنے لگا جس کے باعث کئی پروازوں کو لینڈنگ سے روک دیا گیا اور بعض کو دیگر ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا۔آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک ایئرپورٹ کی حدود میں پرواز کرنے کے بعد بالآخر اغوا شدہ طیارہ بحفاظت وینکوور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا جہاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گھیر لیا۔ طیارے میں صرف ایک شخص موجود تھا جسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں