بھارت:بم کی دھمکی 5اسکول خالی کرالئے گئے
نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 5 اسکولوں کو بم کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔۔
، جس کے بعد حکام نے اسکول خالی کرا لیے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو سرچ آپریشن کے دوران کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 3 دن میں اسکولوں کو بم کی دھمکی موصول ہونے کے 10واقعات ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس پہلے بھی دہلی میں اسکولوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں۔