شام فرقہ وارانہ فسادات،4دن میں 500 ہلاک،حکومتی فوج کا انخلا

شام فرقہ وارانہ فسادات،4دن میں 500 ہلاک،حکومتی فوج کا انخلا

سویدا،دمشق (اے ایف پی) شام کے جنوبی صوبے سویدا میں اتوار سے جاری فرقہ ورانہ فسادات اور شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے۔۔

 ، سیریئن آبزرویٹری کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 79 دروز جنگجو، 154 عام شہری، اور 243 حکومتی اہلکار شامل ہیں،جھڑپوں میں 18 بدو جنگجو اور تین دیگر بدو افراد بھی مارے گئے ، جنہیں دروز جنگجوؤں نے قتل کیا۔اس کے علاوہ  اسرائیلی فضائی حملوں میں 15 شامی حکومتی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ۔ شام کے عبوری صدر احمد الشرع کے حکم پر شامی فوج نے دروز اکثریتی صوبے سویدہ سے انخلا کر لیا ہے ، جہاں دروز جنگجوؤں، سنی بدو قبائل اور سرکاری فوج و اتحادیوں کے درمیان خونریز تصادم ہوا۔ شہر میں جمعرات کو تباہی کے مناظر دیکھے گئے ، دکانیں لوٹ لی گئیں، مکانات نذرِ آتش، اور سڑکوں پر لاشیں بکھری ہوئی تھیں۔ صدر نے ٹی وی خطاب میں اعلان کیا کہ سویدامیں اب مقامی کمیونٹی رہنماؤں کو سکیورٹی کی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے ، فوجی مداخلت نے حالات کو مزید بگاڑا اور اسرائیلی حملوں کو دعوت دی۔انہوں نے کہاسکیورٹی کی بحالی اب قومی مفاد کے تحت مقامی قیادت کے سپرد ہو گی۔ روس اور چین نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی کارروائیوں سے حالات مزید بگڑ سکتے ہیں،شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے ،اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں