مشروب ساز کمپنی امریکامیں اصلی گنے کی چینی استعمال کرے گی: ٹرمپ
واشنگٹن ( اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا مشروب ساز کمپنی کوکا کولا اب امریکا میں تیار کی جانے والی مصنوعات میں۔۔
ہائی فرکٹوز کارن سیرپ کی بجائے اصلی گنے کی چینی استعمال کرے گی۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر کہا میں نے کوکا کولا سے بات کی ہے کہ امریکا میں ریئل کین شوگر استعمال کی جائے اور وہ اس پر راضی ہو گئے ہیں،کوکا کولا کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، تاہم کمپنی نے کہا کہ وہ اپنے مشہور برانڈ میں نئی اختراعی تبدیلیوں کے بارے میں جلد تفصیلات فراہم کرے گی۔