یولیا سویریدینکو یوکرین کی نئی وزیراعظم مقرر
کیف،برسلز(اے ایف پی)یوکرین نے 39 سالہ یولیا سویریدینکو کو نئی وزیراعظم مقرر کر دیا ۔ یولیا نے کہا جنگ فوری فیصلوں کی متقاضی ہے ،وہ فیصلہ کن قیادت کریں گی۔۔
امریکی سفیر برائے نیٹو میتھیو وائٹیکر نے کہا امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام جلد فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ۔ پہلی کھیپ کی تیاری جاری ہے ۔ادھر یوکرینی فوجی کی فائرنگ سے دو انسٹرکٹر ہلاک ہو گئے ،علاوہ ازیں روس نے یوکرین کے تین دیہات پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے ،روسی پارلیمان نے انٹرنیٹ پر انتہا پسند مواد تلاش کرنے پر پابندی کا بل منظور کر لیا ۔روس نے یوکرین کو 1000 فوجیوں کی لاشیں واپس کر دیں جبکہ یوکرین نے بھی 19 روسی فوجیوں کی لاشیں ماسکو کے حوالے کی ہیں ۔