بنگلہ دیش میں جھڑپیں،ابتک 4افراد ہلاک،20گرفتار
گوالنڈ(اے ایف پی)بنگلہ دیشی پولیس نے کہا ہے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے حامیوں اور سکیو رٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کے بعد 20 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔۔
، اب تک کم از کم چار افراد ہلاک ہو چکے ۔یہ جھڑپیں بدھ کو گوالنڈ میں اس وقت ہوئیں جب عوامی لیگ کے کارکنوں نے قومی شہری پارٹی(این سی پی) کی ریلی روکنے کی کوشش کی۔کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے این سی پی ان طلبا پر مشتمل ہے جنہوں نے گزشتہ سال حسینہ حکومت کے خلاف تحریک چلائی تھی۔