چینی کسان نے چھوٹا سب میرین بنا لیا، 30منٹ تک پانی میں رہنے کی صلاحیت
بیجنگ (اے ایف پی)چین کے 60 سالہ کسان ژانگ شینگ نے اپنا چھوٹا ذاتی سب میرین بنایا ہے جس میں دو افراد بیٹھ سکتے ہیں۔۔
، یہ آٹھ میٹر تک ڈوب سکتا ہے اور پانی میں 30 منٹ تک رہ سکتا ہے ۔ژانگ نے اپنے گھر کے قریب دریا میں پانچ ٹن وزنی سات میٹر لمبا سٹیل کا سب میرین اتارا ہے ۔ژانگ نے 2014 میں ٹی وی پر سب میرین بنانے کی ویڈیوز دیکھ کر اپنا خواب پورا کرنے کا فیصلہ کیا۔ابتدائی کوشش 2016 میں ناکام رہی،بعد میں اس نے نیا مضبوط ڈھانچہ تیار کیا، یہ سب میرین بیٹری اور الیکٹرک موٹر سے چلتی ہے ،ژانگ کا منصوبہ ہے کہ وہ مستقبل میں ایک بڑا سب میرین بنائے گا۔