پوپ لیو نومبر میں دورہ ترکیہ کے خواہشمند نقیہ کونسل کی برسی میں شرکت متوقع
ویٹی کن سٹی (اے ایف پی) کیتھو لک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہار دہم نے تصدیق کی ہے کہ وہ نومبر۔۔
میں ترکیہ کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ نقیہ کونسل کی 1700ویں سالگرہ کی مسیحی مذہبی یادگار میں شرکت کر سکیں۔ یہ بطور پوپ ان کا پہلا بین الاقوامی دورہ ہو سکتا ہے ۔یا د رہے نقیہ کونسل 325 عیسوی میں رومی بادشاہ قسطنطین نے موجودہ ترک شہر ازنک میں منعقد کی تھی، جس نے نقیہ عقیدہ کی بنیاد رکھی ، جس کے تحت تثلیث بیشتر مسیحی فرقوں کے بنیادی عقائد میں شامل ہے ۔