شام:دروز ،بدو قبائل میں پھرجھڑپیں، بھاری اسلحے کا استعمال

شام:دروز ،بدو قبائل میں پھرجھڑپیں، بھاری اسلحے کا استعمال

سویڈا ،دمشق (اے ایف پی)شام کے جنوبی صوبہ سویڈا کے داخلی دروازے پر جمعہ کو دروز جنگجوؤں اور بدو سنی قبائل کے درمیان دوبارہ شدید جھڑپیں ہوئیں۔

 سیریئن

 آبزرویٹری کے مطابق تقریباً 200 قبائلی جنگجوؤں نے بھاری مشین گنوں اور مارٹرز سے حملہ کیا۔ سویدا کے کئی علاقوں پر گولہ باری بھی کی گئی۔ یہ لڑائی گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی خونریز جھڑپوں کا تسلسل ہے ، جن میں اب تک 600 افراد ہلاک ہو چکے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، سویدا کے سرکاری ہسپتال میں پیر سے جمعہ تک 400 سے زائد لاشیں لائی جا چکی ہیں،ڈاکٹر عمر عبید کے مطابق مردہ خانے بھر چکے ہیں اور لاشیں ہسپتال کے باہر سڑک پر پڑی ہیں۔ادھر اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی کے مطابق جنوبی شام میں گزشتہ ہفتے شروع ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے باعث اب تک 80 ہزار کے قریب افراد بے گھر ہو چکے ۔ سویدا میں پانی، بجلی اور مواصلاتی نظام تباہ ہو چکا ہے جبکہ ایندھن کی قلت نے آمدورفت اور امدادی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ روسی صدر پیوٹن نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک گفتگو میں شام میں حالیہ پرتشدد جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے فوری طور پر بات چیت کے ذریعے صورتحال کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ادھر شامی صدر احمد الشرع نے سویدا میں دروز جنگجوؤں اور بدو سنی قبائل کے درمیان جاری جھڑپیں روکنے کیلئے خصوصی فورس بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔ صدارتی بیان میں تمام فریقین سے تحمل اور عقل و دانش سے کام لینے کی اپیل کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں