مائیکروسافٹ کا چینی انجینئرز سے تکنیکی معاونت ختم کرنیکااعلان
واشنگٹن(اے ایف پی)مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ اب چین میں موجود عملہ امریکی محکمہ دفاع کی کلاؤڈ سروسز کے لیے تکنیکی معاونت فراہم نہیں کرے گا۔
تحقیقاتی ادارے پرو پبلیکا نے انکشاف کیا تھا کہ چینی انجینئرز امریکی دفاعی نظام کی مدد کر رہے تھے ۔ امریکی محکمہ دفاع کے سربراہ پیٹ ہیگ سیٹھ نے اعتراف کیا کہ ماضی میں کچھ کام چینی ماہرین کو دیا گیا، تاہم آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔