جنوبی افریقا:بار پر حملہ، 5ہلاک
جوہانسبرگ (اے ایف پی)جنوبی افریقاکے دارالحکومت پریٹوریا کے جنوب میں واقع اولیون ہاؤٹبوش ٹاؤن شپ میں 10 مسلح افراد نے ایک بار پر دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کی۔۔۔
جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ۔واضح رہے جنوبی افریقا میں گینگ تشددکے باعث ہلاکتوں کی تعداد روزانہ 75 سے زیادہ ہے ، ملک میں گزشتہ سال27ہزار600سے زائد قتل رپورٹ ہوئے ۔