جن طیاروں کی پوجا لیموں مرچ سے کی کہاں گئے ؟ بھارتی لوک سبھا میں ہنگامہ
نئی دہلی (کے پی آئی )بھارتی لوک سبھا میں مودی حکومت کو شدید دبائو کا سامنا، حزبِ اختلاف کے ارکان نے کارروائی کے دوران بھارتی فضائیہ کو۔۔
پہنچنے والے نقصانات اور اس کی تفصیلات پر سنگین سوالات اٹھا دئیے ۔سماج وادی پارٹی کے رہنما اور رکنِ پارلیمان اکھلیش یادیو نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بس اتنا جاننا چاہتے ہیں کہ جن طیاروں کی پوجا لیموں اور مرچ لگا کر کی گئی تھی، وہ آخر کہاں گئے ؟ آپریشن سندور میں ہمارے بہترین طیارے کتنے اڑے اور کتنے واپس لوٹے ؟لوک سبھا کے اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے مسلسل خاموشی اور تفصیلات فراہم نہ کرنے پر حزبِ اختلاف کے ارکان نے ایوان میں شور شرابا کیا۔ کئی ارکان نے کہا کہ حکومت صرف میڈیا پر کامیابی کے دعوے کر رہی ہے ، جبکہ پارلیمان کو اصل حقائق سے لاعلم رکھا گیا ہے ۔