قطر میں ملازمت کیلئے افغان نوجوانوں کا رش، ہزاروں درخواستیں
ہرات (اے ایف پی)افغانستان میں بیروزگاری سے پریشان ہزاروں افغان نوجوانوں نے قطر میں ملازمت کے مواقع کے لیے رجوع کیا ہے ۔۔
قطر اور طالبان حکومت کے معاہدے کے تحت3ہزارایک سو افغان باشندوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔وزارت محنت کے مطابق صرف کابل و گرد و نواح سے 8ہزار500 سے زائد افراد نے درخواست دی، جبکہ ملک بھر سے 15ہزار500سے زائد افراد کی رجسٹریشن متوقع ہے ۔ ہرات میں ایک ہی دن میں تقریباً 2ہزار امیدوار چند سو ملازمتوں کے لیے قطار میں کھڑے نظر آئے ۔درخواست دہندگان کی اکثریت صفائی، ڈرائیونگ، مکینک، الیکٹریشن اور کھانا پکانے جیسے شعبوں سے وابستہ ہے ۔