ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں 20کروڑ ڈالر کی لاگت سے بال روم تعمیر کرائیں گے
واشنگٹن (اے ایف پی)ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں 20کروڑ ڈالر کی لاگت سے بڑے بال روم کی تعمیر کرائیں گے جو سرکاری استقبالیہ کے لیے استعمال ہوگا۔
یہ منصوبہ گزشتہ ایک صدی کے سب سے بڑے تعمیراتی کاموں میں شمار ہوتا ہے ۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیویت کے مطابق اس پروجیکٹ کی لاگت صدر ٹرمپ اور چند نامعلوم ڈونرز برداشت کریں گے ۔نیا بال روم 8ہزار مربع میٹر پر محیط ہوگا اور 650 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھے گا۔ تعمیراتی کام ستمبر سے شروع ہوگا اور جنوری 2029 سے قبل مکمل ہو جائے گا۔