امریکی فیڈرل ریزرو کی گورنر مستعفی

امریکی فیڈرل ریزرو کی گورنر مستعفی

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی فیڈرل ریزرو کی گورنر آدریانا کگلر نے استعفیٰ دے دیا ، جو آئندہ ہفتے سے موثر ہوگا۔ مرکزی بینک کے مطابق آدریانا کو 2023 میں سابق صدر بائیڈن نے نامزد کیا تھا۔

 انہوں نے استعفیٰ کی کوئی وجہ نہیں بتائی، توقع ہے کہ وہ جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں بطور پروفیسر دوبارہ خدمات انجام دیں گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا استعفیٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ کے دور میں فیڈرل ریزرو پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں