فن لینڈ :سکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی
ہیلنسکی(اے ایف پی)فن لینڈ میں نئے قوانین کے تحت سات سے سولہ سال کے طلبا پر کلاس کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔
صرف اساتذہ کی اجازت سے تعلیمی یا صحت کی وجوہات کے لیے فون استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ بعض سکولز نے طلباسے کہا ہے کہ فون دن بھر بیگ یا لاکر میں رکھیں۔ یہ اقدام طلبا کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے کیونکہ ڈیجیٹل ڈیوائسز کی وجہ سے توجہ بٹنے کی شکایات بڑھ رہی ہیں۔