الیکشن کمیشن ووٹ چوری میں ملوث، ایٹم بم جیسے ثبوت موجود:راہول گاندھی

 الیکشن کمیشن ووٹ چوری  میں ملوث، ایٹم بم جیسے ثبوت  موجود:راہول گاندھی

نئی دہلی (اے پی پی ) کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن بی جے پی کے حق میں ووٹ چوری میں ملوث ہے۔۔۔

 ان کی پارٹی کے پاس اس حوالے سے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ثبوت ’ایٹم بم‘ کی حیثیت رکھتے ہیں ، جب منظر عام پر آئیں گے تو الیکشن کمیشن کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔راہول گاندھی کے مطابق مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بے ضابطگیاں ہوئیں جن کی چھ ماہ طویل تحقیقات کانگریس نے خود کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عدم تعاون کے باعث پارٹی نے ثبوت خود اکٹھے کیے ، جنہیں جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں