امریکا :فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کی تفتیش بلندی کے آلات میں خرابی سامنے آ گئی
نیویارک (اے ایف پی)واشنگٹن میں فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے کے تصادم کی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے بلندی دکھانے والے آلات میں 80 سے 130 فٹ کا فرق تھا۔
واضح رہے 30جنوری 2025کو حادثے میں 67 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ٹرمپ نے حادثے کا الزام تنوع پر مبنی بھرتیوں پر لگایا، تاہم اس کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ یہ 2009 کے بعد امریکا کا سب سے بڑا فضائی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے ۔