برکینا فاسو:حکومت کو جنتا کہنے پر ریڈیو نشریات 3ماہ کیلئے معطل

 برکینا فاسو:حکومت کو جنتا  کہنے  پر ریڈیو نشریات 3ماہ کیلئے معطل

عابد جان(اے ایف پی)برکینا فاسو کی حکومت نے ریڈیو اومیگا کا لائسنس تین ماہ کیلئے معطل کر دیا ، میڈیا ریگولیٹری ادارے نے کہا حکومت کو ’جنتا‘ کہہ کر توہین کا ارتکاب کیا گیا۔

 30 جولائی کو ریڈیو کے فیس بک صفحے پر شائع ایک رپورٹ میں حکومت کیلئے برکینابی جنتا کی  اصطلاح استعمال کی گئی، جو توہین آمیز اور ناپسندیدہ ہے ۔ریڈیو نے بعدازاں وضاحت پیش کی کہ یہ مضمون سروس فراہم کنندہ نے شائع کیا تھا اور اسے ہٹا دیا گیا ہے ۔ تاہم حکام نے اسے ادارے کی غیر سنجیدگی قرار دیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں