سپین:ایئر شو کے دوران طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، باپ اور بیٹا ہلاک
بارسلونا (اے ایف پی )سپین کے جزیرے میورکا میں ایئر شو کے دوران ایک کرتب باز طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔
طیارے میں سوار باپ اور بیٹے کی لاشیں مل گئی ہیں، حادثہ پورٹ دی سولیر کے قریب پیش آیا، جہاں طیارہ فضائی کرتب دکھاتے ہوئے اچانک سمندر میں جا گرا۔ ریسکیو ادارے نے طیارے کا کچھ ملبہ برآمد کر لیا ہے ۔