مقبوضہ کشمیر: بھارتی پولیس کا تشدد ،نوجوان دوران حراست شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی پولیس کا تشدد ،نوجوان دوران حراست شہید

سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد کی کیہری بل جیل میں قید بے گناہ کشمیری نوجوان منظور احمد بھارتی پولیس کے وحشیانہ تشدد سے شہید ہو گیا۔

 نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر تین روز تک مناسب طبی امداد نہ ملنے سے وہ جانبر نہ ہو سکا۔ منظور احمد تین بہنوں کا اکلوتا بھائی اور بوڑھے والدین کا واحد سہارا تھا۔ ادھر بھارت کی نجی فضائی کمپنی اسپائس جیٹ کے مطابق ایک فوجی افسر نے سری نگر ایئرپورٹ پر دہلی جانے والی پرواز کے بورڈنگ گیٹ پر اضافی سامان کی فیس پر جھگڑے کے بعد عملے پر قاتلانہ حملہ کیا، جس میں 4 ملازمین زخمی ہو گئے ۔ ایک کی ریڑھ کی ہڈی اور دوسرے کے جبڑے کی ہڈی متاثر ہوئی۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔ کمپنی نے حملے کو قاتلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں