لندن:ایم آئی فائیو کی پہلی خاتون سربراہ 90 برس کی عمر میں چل بسیں

لندن:ایم آئی فائیو کی پہلی خاتون  سربراہ 90 برس کی عمر میں چل بسیں

لندن (اے ایف پی) برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کی پہلی خاتون سربراہ سٹیلا رمنگٹن 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ 1992 سے 1996 تک ایم آئی فائیو کی ڈائریکٹر جنرل رہیں۔

 سٹیلا رمنگٹن وہ پہلی سربراہ تھیں جن کی شناخت عوامی طور پر ظاہر کی گئی۔ایم آئی فائیو کے موجودہ سربراہ نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں متنوع قیادت کی علامت قرار دیا۔ سٹیلا رمنگٹن کو جیمز بانڈ فلموں میں 'ایم' کے کردار کے لیے بھی ایک متاثر کن شخصیت سمجھا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں