بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کو ریاست قراردینے کی درخواست پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی سپریم کورٹ 8اگست بروز جمعہ کومقبوضہ کشمیر کو بھارتی ریاست قراردینے کی دو کشمیری باشندوں کی درخواست پر سماعت کرے گی۔۔۔
2019 میں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے کشمیر کی محدود خود مختاری ختم کرکے اسے براہ راست وفاق کے زیر کنٹرول لے لیا تھا،سپریم کورٹ نے دسمبر 2023 میں خود مختاری ختم کرنے کے حق میں فیصلہ دیا، لیکن کہا کہ جموں و کشمیر کو جلد از جلد ریاست کا درجہ دیا جائے ۔اس مرتبہ درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت سے ریاستی حیثیت دینے کے لیے واضح ٹائم لائن مانگی گئی ہے ۔