سوڈان:محصور شہر الفاشر میں غذائی قلت ، ہفتے میں 63 ہلاکتیں

سوڈان:محصور شہر الفاشر میں غذائی  قلت ، ہفتے میں 63 ہلاکتیں

پورٹ سوڈان(اے ایف پی)سوڈان کے محصور شہر الفاشر میں صرف ایک ہفتے کے دوران غذائی قلت کے باعث 63افراد ہلاک ہو گئے۔

 جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ یہ تعداد صرف ان مریضوں کی ہے جو ہسپتال پہنچ سکے ، سکیورٹی کی خراب صورتحال کے باعث کئی خاندانوں نے اپنے پیاروں کی تدفین بغیر طبی امداد کے خود کر دی۔واضح رہے الفاشر شہر مئی2024 سے نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز کے محاصرے میں ہے ، جو اپریل 2023 سے سوڈانی فوج کے ساتھ جنگ میں مصروف ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں