سپین :یوسف رضاگیلانی کے بیٹے سے ڈکیتی ،ایک کروڑ 85 لاکھ کی گھڑی چھن گئی

سپین :یوسف رضاگیلانی  کے بیٹے سے ڈکیتی ،ایک کروڑ  85 لاکھ کی گھڑی چھن گئی

بارسلونا(دنیا نیوز)چیئر مین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کی سپین کے شہر بارسلونا میں ڈکیتی کے دوران قیمتی گھڑی چھین لی گئی ۔

 میڈیا سے بات چیت کے دوران عبدالقادر نے بتایا کہ میں نے یہ گھڑی بارہ یا تیرہ سال قبل سستے دور میں خریدی تھی ، ویسے تو سونا پہننا مرد پر حرام ہے مگر سفر میں سونا ساتھ رکھ لینا چاہیے کہ کہیں ہنگامی ضرورت پڑ جائے تو سونا فروخت ہوسکے ، میرے میزبان کی اور میری گھڑی چھین لی گئی لیکن شکر ہے کہ جان محفوظ ہے ۔واضح رہے کہ عبدالقادر گیلانی کی گھڑی کی مالیت 56 ہزار یورو تھی جو پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 85 لاکھ روپے بنتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں