بنگلہ دیش:شیخ حسینہ اور خاندان کے خلاف بدعنوانی کے 3مقدمات ،سماعت شروع

 بنگلہ دیش:شیخ حسینہ اور خاندان  کے خلاف بدعنوانی کے  3مقدمات ،سماعت شروع

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش کی عدالت میں پیر کو اینٹی کرپشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ اور ان کے خاندان کے خلاف بدعنوانی کے تین مقدمات کی سماعت ہوئی۔

 حسینہ اور ان کی فیملی پر دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافاتی علاقے میں زمین ہڑپ کرنے کے الزامات ہیں۔حسینہ کے علاوہ ان کے بیٹے سجیب اور بیٹی سیما بھی بدعنوانی کے چھ مقدمات میں نامزد ہیں۔اگر عدالت نے انہیں مجرم قرار دیا تو تینوں کو 14 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں