ترکیہ زلزلہ، ایک جاں بحق متعدد زخمی،16عمارتیں تباہ
انقرہ(اے ایف پی) ترکیہ کے مغربی شہر سندرگی میں اتوار کو آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ایک جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ۔
حکام کے مطابق81 سالہ بزرگ زلزلے کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوا۔ زلزلے کے باعث سندرگی اور آس پاس کے علاقوں میں 16 عمارتیں تباہ ہو گئیں ۔