ٹیکساس:پارکنگ لاٹ میں فائرنگ ، 3 افراد ہلاک،ملزم گرفتار
ٹیکساس(دنیا مانیٹرنگ)امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ فائرنگ کا واقعہ آسٹن شہر کے پارکنگ لاٹ میں پیش آیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا زخمی ہسپتال میں دم توڑگیا۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔