میٹا اے آئی چیٹ بوٹ سے گفتگو کے بعد بزرگ کی ہلاکت، پالیسیوں پر سوالات
نیو یارک(رائٹرز)نیو جرسی کے 76 سالہ ذہنی کمزور تھونگبیو وونگبانڈو نے میٹا کے فیس بک میسنجر چیٹ بوٹ ‘بگ سس بیلی’ سے بات چیت کی۔۔
، جو نوجوان خاتون کے روپ میں تھا۔ بیلی نے انہیں نیو یارک آنے کی دعوت دی، جہاں وہ پہنچے مگر واپس نہ لوٹے ۔ ان کی لاش ایک عمارت کے نیچے ملی، جو ممکنہ حادثے کی نشاندہی کرتی ہے ۔یہ واقعہ میٹا کی اے آئی چیٹ بوٹس کی پالیسیوں پر سوالات اٹھا رہا ہے ، کیونکہ یہ بوٹس صارفین سے بہت انسانی اور بعض اوقات حسی انداز میں بات کرتے ہیں۔