بھارت اور چین کا 5سال بعد سرحدی تجارت کی بحالی پر غور
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت اور چین نے پانچ سال بعد دوبارہ سرحدی تجارت کی بحالی پر بات چیت شروع کر دی ہے۔۔۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں براہ راست پروازوں اور سیاحتی ویزوں کی بحالی پر بھی اتفاق ہوا۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق سرحدی تعاون اور تجارت کی بحالی پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے ۔ بھارتی وزیر مملکت کرتی وردھن سنگھ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ چین سے رابطہ کیا جا چکا ۔یاد رہے 2020 میں لداخ سرحد پر جھڑپ کے بعد تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے ۔