اٹلی :ہوٹلوں سے لاکھوں شناختی دستاویزات چوری جرائم میں استعمال کا خدشہ
روم (اے ایف پی)اٹلی کی ڈیجیٹل ایجنسی نے بتایا ہے کہ ملک کے 10 ہوٹلوں سے ہزاروں سیاحوں کے پاسپورٹس اور ۔۔۔
شناختی دستاویزات کی اعلیٰ معیار کی اسکیننگ چوری ہو گئی ہے ، جو اب ڈارک ویب پر فروخت کیلئے رکھی گئی ہیں۔ ایک ہیکر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جون سے اگست 2025 کے دوران غیر قانونی طور پر ہوٹلوں کے کمپیوٹر سسٹمز تک رسائی حاصل کی۔ایجنسی نے متنبہ کیا ہے کہ چوری شدہ ڈیٹا جعلی شناختی کارڈ بنانے ، بینک اکاؤنٹس کھولنے اور دیگر جرائم میں استعمال ہو نے کا خدشہ ہے ۔