انگلینڈ:باپ بیٹے نے 5من وزنی ٹونا فش پکڑ لی

انگلینڈ:باپ بیٹے نے  5من وزنی ٹونا فش پکڑ لی

لندن(آئی این پی ) انگلینڈ میں باپ بیٹے نے 5 من وزنی ٹونا فش پکڑ لی ۔ 59 سالہ جوناتھن سمپر اور ان کے 29 سالہ بیٹے ہیری نے انگلینڈ کی ڈیون شائر کاؤ نٹی کے دریا سے۔۔۔

 8 فٹ لمبی ٹونا فش کا شکار کیا۔ مقامی مچھلی مارکیٹ کے تاجر کا کہنا ہے یہ مچھلی ایک ہزار افراد کا پیٹ بھرنے کیلئے کافی ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستانی روپے میں اس مچھلی کی قیمت 8 لاکھ روپے بنتی ہے ۔ جاناتھن نے کہا ایسے واقعات زندگی میں کم ہی رونما ہوتے ہیں۔ہماری فیملی بہت خوش ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں