سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل شیخ آج (پیر کو ) پاکستان کے سرکاری دورے میں کونسل کے وفد کی سربراہی کریں گے۔۔۔
ایس پی اے کے مطابق شوریٰ کونسل کے سپیکر نے ایک بیان میں دونوں ملکوں کے درمیان گہرے سٹراٹیجک تعلقات کو اجاگر کیا جس کی حمایت شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ساتھ پاکستان کی قیادت نے بھی کی۔ان کے مطابق دو طرفہ تعلقات سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعاون کی تاریخی میراث کی توسیع ہیں اور یہ مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس دورے سے کونسل کے پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے درمیان تعاون کے نئے مواقع سامنے آئیں گے ۔